وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، پتہ نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولے گئے، پہلے مال بنانے کی نیت تھی اب مال بچانے کی نیت ہے۔
علی زیدی نے پی این ایس سی بلڈنگ میں لائبریری کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے ہیں، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھا ،اب نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، سمندر میں تیل کے رساؤ پر خود سے تحقیقات کرائی ہیں، ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کے لیے آیا تھا ، اس جہاز کے کپتان نے تیل سمندر میں پھنکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز کےکپتان اور جہازکے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے دار افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا۔