• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بڑ ھتی وارداتیں حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، ایم پی اے اعجاز خان جازی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سٹی صدر اور ایم پی اے اعجاز خان جازی نے وزیراعظم سیکر ٹریٹ میں معاون خصوصی نعیم الحق سے ملاقات کی اور راولپنڈی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار سی پی او کو پولیس کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ جرائم میں اضافہ حکومت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی۔
تازہ ترین