• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیسز،تانے بانے زرداری سے مل رہے ہیں، ولیداقبال

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام’’ آپس کی بات ‘‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ 2018کے الیکشن کو بین الاقوامی مبصرین اور تنظیموں نے 1970سے ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ شفاف قرار دیا، منی لانڈرنگ کیسز کے تانے بانے آصف زرداری سے مل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس صورتحال کا رخ تبدیل کرنے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں، میاں نوازشریف ،مریم نواز کی پرانی باتوں اور زرداری کے بیانات میں کافی مماثلت نظر آرہی ہے کیونکہ دونوں کے معاملات خراب ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ اختر مینگل نے زرداری صاحب سے ملاقات کی اس کے بعد سارا طوفان کھڑا ہوگیا،پیپلز پارٹی کو 1977سے ہر جگہ مارا گیا لیکن وہ زندہ رہی جو کسی معجزے سے کم نہیں،اس الیکشن میں بھی کئی لوگوں کو نکال کر لے جایا گیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا زرداری نے جن باتوں کی نشاندہی کی ہے وہ اصولا ً درست ہیں کیونکہ چاہے وہ ڈیم کے معاملات ہوں یا آبادی کے مسائل،تجاوز تو کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی نے کہا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے آتے ہی مجھ سے سیاسی دشمنی نکالنا انتقام کا نشانہ بنا شروع کر دیا، اسپتال میں میرا معاملہ کئی لوگ جانتے ہیں راجہ بشارت سے میں نے یا میرے بھائی نے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہم ان کو جانتے ہیں۔
تازہ ترین