• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ڈاکٹر ابراہیم کی عدم بازیابی پر او پی ڈیز کا بائیکاٹ

کوئٹہ سے مغوی نیوروسرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کی عدم بازیابی کےخلاف جوائنٹ ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نےاحتجاجاًسرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کابائیکاٹ کر دیا۔

شعبہ نیوروسرجری سول اسپتال کےایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو تیرہ دسمبر کی رات کو نامعلوم افراد نےنجی اسپتال سے جناح ٹاؤن میں اپنے گھر جاتے ہوئے اغواء کرلیاگیاتھا،ان کے اغواء کو پانچ روز ہوگئے تاہم مغوی نیوروسرجن کو تاحال بازیاب نہ کرایاجاسکا۔

اس حوالے سے ایک جےآئی ٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

نیوروسرجن کی عدم بازیابی کےخلاف جوائنٹ ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نےاحتجاج کےطور پر سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کابائیکاٹ کردیاہے۔

تازہ ترین