ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم کنگ آف تھیوز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2015میں پیش آنے والی چوری کی ایک حقیقی واردات پر مبنی ہے جس میں 200ملین پاؤنڈزمالیت کا ہیرا چرانے کیلئے ریٹائرڈ چوروں کا گینگ بن جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں مائیکل کین،مائیکل گیمبن،رے ونسٹون،پال وائٹ ہاؤس،کیلی شرلے اور مارتھا ہوو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم آئندہ سال 25جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔