• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےثقافتی تہوار بسنت کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منائی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیاجارہا تھا لہٰذا فروری کے دوسرے ہفتے بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کو احسن طریقے سے منانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو بسنت میں کیمیکل کی ڈور اور دیگر منفی چیزوں کے حوالے سے ایک ہفتےمیں رپورٹ دے گی جب کہ کمیٹی بسنت کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب بسنت تہوار کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے بسنت کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

تازہ ترین