• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کیخلاف ووٹ دیا ‘

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور جس کا مقصد سزائے موت کو ختم کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے سزائے موت کے حوالے سے اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا، جس کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے یہ معاملہ اقوام متحدہ سیکریٹریٹ میں اٹھایا اور ریکارڈ کو درست کیا۔

تازہ ترین