• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’قابل بھروسہ نیشنل سیکیورٹی برقرار رکھیں گے‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قابل بھروسہ نیشنل سیکیورٹی برقرار رکھیں گے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیکیورٹی وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خارجہ پالیسی کے اسٹریٹیجک مقاصد کے حصول کےلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں دورے کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کئے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کو خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خارجہ پالیسی تزویراتی مقاصد کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جارحیت کے مقابلے کے لئے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں،معیشت کے استحکام کے فروغ کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین