لاہور (خبرنگارخصوصی +کرائم رپورٹر) ٍ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق بغیر پروٹوکول سی ٹی او آفس اچانک پہنچ گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے عام شہریوں کی طرح اپنا فریش اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوایا، اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق کو ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار پر مفصل بریفنگ دی، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے لائسنسنگ طریقہ کار اور شہریوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات کوبے حد سراہا ۔