• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ابراہیم کی عدم بازیابی، کوئٹہ میں ڈاکٹرز کا احتجاج

کوئٹہ میں نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ دوسرے روزبھی کیا جارہا ہے۔

نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی کےخلاف جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی میں شامل ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کے دو روزہ بائیکاٹ کا آج دوسرا روز ہے۔

ڈاکٹرز او پی ڈیز سمیت مختلف شعبوں میں احتجاجاً سروسز نہیں دے رہے، جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی اور احتجاج سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے آج پھر جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز، بولان میڈیکل ایسو سی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنما شرکت کریں گے۔

دوسری جانب او پی ڈیز کے بائیکاٹ کےباعث اسپتال آئےمریضوں کو پریشانی اورمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین