یوں تو آپ نے کئی ماہر میوزیشنز کوہارمونیکا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے سُنااوردیکھا ہوگا لیکن جناب اب انسان ہی نہیں جانوروں نے بھی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جو ہارمونیکا بجانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والےہاتھی میاں کے مالک نے اُسے ہارمونیکا دیا تو ہاتھی نے بھی اپنا ٹیلنٹ بھرپور انداز میں دکھایا اور ہارمونیکا پر موسیقی کی دُھنیں بکھیر دیں جسے سُن کر نہ صرف مالک بیحد خوش ہوا بلکہ ہاتھی میاں کی اسشاندارپرفامنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔