راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پولیس اورحساس اداروں نے تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران چارافغانیوں سمیت15افرادکوحراست میں لے لیا۔بدھ کی صبح بنگش کالونی اورگردونواح میں آپریشن کیا گیا۔اس دوران 16سوگھروں کی تلاشی لی گئی اور 953کی چیکنگ کرکے ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔ اس دوران 8پسٹل ،سات بوتل شراب،ایک ریوالور، ایس ایم جی برآمدکر لی گئی۔