راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا30واں اجلاس جو گیارہ ماہ بعدطلب کیا گیا ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی ہوگیا ۔بدھ کو اجلاس کیلئے پہلےگیارہ بجے کا وقت تھا پھر ایک بجے کیا گیا جس کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بدھ کو بھی فنانس کے نمائندے نہیں آئے،پتہ چلا ہے کہ انہوں نے تاخیر سے میٹنگ نوٹس موصول ہونے کے باعث شرکت سےمعذرت کرلی تھی۔