• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیو کے تعاون سے کراچی میں جنون اپنا جذبہ دکھانے کو تیار


جنون گروپ ایک بار پھر یکجا ہوگیا ہے ، 13 سال بعد کراچی میں موسیقی کی دنیا کے تین ستارے ایک ساتھ پر فارم کریں گے ۔

موسیقی کا سب سے بڑا ایونٹ 25 دسمبر کو کراچی میں ہوگا جس میں جنون گروپ ایک بار پھر اپنا جذبہ جنون دکھائے گا ، موسیقی کے مدا ح ہمت نہ ہارتے ہوئے بے چینی سے انتظار میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔


موسیقی کا سب سے بڑا ایونٹ، سوپر ۔۔ جیو اور جنون ایک ساتھ۔جیو کو فخر ہے کہ وہ ’’سوپر ہے پاکستان کا جنون‘‘ دا ری یونین کنسرٹ کو سپورٹ کر رہا ہے۔

سلمان احمد کی سوچ " جنون " کی صورت میں نظر آئی۔۔۔90 کی دہائی میں بننے والے اس بینڈ نے دنیائے موسیقی میں آتے ہی اپنی منفرد شناخت بنالی ۔

پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں یہ صوفی راگ بینڈ،،،ایسا چھایا کہ بین الاقوامی میگزینز نے جنون کو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کا مشہور ترین میوزیکل بینڈ قرار دیا۔

دنیا بھر میں ان کے ایلبمز کی 3 کروڑ کاپیز فروخت ہوئیں،دور عروج میں ہی سلمان احمد اور علی عظمت کے درمیان ہونے والے اختلافات نے ان ستاروں کو الگ الگ جگمگانے پرمجبورکردیا۔ لیکن اب 13 سال بعد ای بی ایم سوپر انہیں دوبارہ متحد کررہا ہے۔25 دسمبر کی سرد رات میں لوگ جنون کو ایک ساتھ دیکھ پائیں گے۔

پہلے ایلبم کے بعد نصرت حسین نے ساتھ چھوڑا تو برائن نے سماجی کاموں سے رخصت لی اورجنون کا حصہ بن گئے۔

تیسرے ایلبم "انقلاب" سے جنون کو پزیرائی ملنا شروع ہوئی۔اور" ہے جذبہ جنون،تو ہمت نا ہار " نے انہیں آسمان کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

صوفی اور مغربی میوزک کا انداز لئے جنون نے بھی خوب محبتیں سمیٹیں،ان کا چوتھا ایلبم آزادی اتنا ہٹ ہوا کہ صرف بھارت میں اس کی 10 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔

2005 میں برائن کے امریکہ واپس جانے کے بعد علی عظمت نے سولو سنگنگ کا آغاز کیا۔ لیکن مداح ان تینوں کو بھول نہ پائے، مداحوں کی محبت جنون کو یکجا کرنےکا باعث بنی،جنون کا ری یونین کانسرٹ معین خان اکیڈمی میں 25 دسمبر کو ہوگا جسے دیکھنے کیلئے پاکستان اور دیگر ممالک سے مداحوں کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین