راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کی چند روز قبل لگائی گئی سربراہ آسیہ گل بھی تبدیل کر دی گئی ، جمعہ کی شام گریڈ 19کے افسر ڈاکٹر ملک عابد محمود کو دوبارہ پی ایچ اے راولپنڈی کا ڈائریکٹر جنرل لگا دیا گیا ، ان کی ڈیپوٹیشن پر بطور ڈی جی پی ایچ اے تعیناتی کی گئی ہے ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید پوسٹنگ کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس طرح ایک ماہ کے اندر پی ایچ اے راولپنڈی کے چوتھے سربراہ کے آرڈر ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ایچ اے آصف محمودنے بتایا کہ عابد محمود کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعلٰی پنجاب کو بھجوائی تھی ،ان کا تعلق ہارٹیکلچر شعبہ سے ہے ، ہمیں ایسے لوگوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے ۔