اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا جس میں 4ہزار پولیس اہلکار‘ لیڈیز پولیس‘ سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس جوان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نےبھی اضافی نفری تعینات کردی ہے، جو عبادت گاہوں اور مارکیٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے تا کہ اس اہم موقع پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایس ایس ٹریفک فرخ رشید نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بلا امتیاز سہولیات فراہم کی جائیں