• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسکٹس اور کوکیز شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کو پسند نہ ہوں۔یہ ہلکی پھلکی بھوک میں پسندیدہ انتخاب سمجھے جاتے ہیں۔یہ میدے سے بنائے جاتے ہیں اوربچوں کی من پسند غذا بھی ہیں۔چند مزیدار بسکٹس اور کوکیز بنانے کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

چیز بسکٹس

اجزاء۔

میدہ۔ ایک کپ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

مسٹرڈ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

مکھن۔ چار اونس

چیڈر چیز ۔چار اونس (کدوکش)

دلیہ ۔دو کھانے کے چمچ

پیپریکا۔ ایک چائے کا چمچ

انڈے کی سفیدی۔ ایک عدد

ترکیب۔

پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔

پھر اس میں مکھن شامل کر دیںاور کچھ دیر تک مکس کرتے رہیں۔

اس کے بعد چیڈر چیز شامل کریں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔

اب تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔

اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔

پھر دلیہ اور پیپریکا مکس کرکے کوکیز پر چھڑکیں۔

آخر میں انہیں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں پانچ سے چھ منٹ بیک کر لیں۔

فرنچ میکرون

اجزاء۔

بادام۔ دو سو پچاس گرام (پسا ہوا)

آئسنگ شوگر ۔چار سو تیس گرام

انڈے کی سفیدی۔ دو سو گرام

کاسٹر شوگر۔ ساٹھ گرام

نمک ۔ایک چٹکی

کوکو پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ

فلنگ کے لئے:

کریم۔ تیس گرام

چاکلیٹ۔ سو گرام

ترکیب۔

اوون کو مارک نمبر تین تک گرم کرلیں اور پارچمنٹ پیپر ٹرے پر بچھا دیں۔

دو انچ کا دائرہ پنسل کی مدد سے بنا لیں۔

پسے ہوئے بادام، آئسنگ شوگر اور نمک کو دو مرتبہ چھان لیں۔

انڈوں کی سفیدی پھینٹ لیں اور کاسٹر شوگر شامل کرکے الیکٹرک بیٹر کی مدد سے دس منٹ کے لئے پھینٹ لیں۔

اب کوکو پاؤڈر شامل کرکے مزید تھوڑی دیر کے لئے پھینٹ لیں۔

چھنے ہوئے اجزاء کو انڈوں کے مکسچر میں فولڈ کرلیں۔

پائپنگ بیگ میں اب یہ مکسچر شامل کرکے ان دائروں کی فلنگ کریں۔

اب بیس منٹ کے لئے میکرونز بیک کرلیں۔

فلنگ کے لئے:کریم پین میں شامل کریں اور چاکلیٹ شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک چاکلیٹ پگھل جائے۔

اب اسے چولھے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں تاکہ گاڑھا کریمی بن جائے۔

اب اس فلنگ کو پائیپنگ بیگ میں بھر کر بیک کئے ہوئے میکرونز پر ڈالیں اور اسے دوسرے حصے سے بند کردیں۔

مارزی پین کوکیز

اجزاء۔

بادام ۔دو سو گرام ﴿پسے ہوئے

آئسنگ شوگر۔ ایک سو گرام

انڈے کی زردی۔ دو عدد

ونیلا ایسنس ۔چند قطرے

بیکنگ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

میدہ ۔دو کھانے کے چمچ

دودھ ۔چار کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ِذائقہ

ترکیب۔

پہلے بادام کو ہلکا سا اُبال کر اس کا چھلکا اُتار لیں، خیال رہے کہ بادام بالکل کچے رہنے چاہئیں۔

اب ان کا پاؤڈر بنالیں۔

ایک پیالے میں بادام کا پاؤڈر، آئسنگ شوگر، انڈوں کی زردی، ونیلا ایسنس، بیکنگ پاؤڈر، مکھن، میدہ، دودھ اور نمک شامل کرکے خوب اچھی طرح سے گوندھ لیں۔

اگر ڈو خشک لگے تو تھوڑا سا دودھ مزید استعمال کر سکتے ہیں۔

اب اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔

پھر اوون ٹرے کو تھوڑا سا چکنا کرلیں۔

بالز کو ہاتھوں کی مدد سے تھوڑا تھوڑا دبا کر اوون ٹرے پر رکھتے جائیں۔

اب اسے اوون میں دو سو ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

سنہرا رنگ آنے پر نکال کر سرو کریں۔

بسکٹ ڈیٹ ڈیلائٹ

اجزاء۔

میدہ۔ ایک سو پچاس گرام

انڈا ۔آدھا

مکھن ۔ایک سو پچیس گرام

آئسنگ شوگر۔ پچہتر گرام

کارن فلور۔ سات گرام

ملک پاؤڈر ۔اٹھارہ گرام

بیکنگ پاؤڈر ۔ایک گرام

نمک ۔حسب ذائقہ

کھجور۔ ایک سو گرام (کٹی ہوئی)

آئسنگ شوگر۔ گارنش کے لیے

ترکیب۔

ایک پیالے میں میدہ، انڈا، مکھن، آئسنگ شوگر، کارن فلور، ملک پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور گوندھ کر ڈو تیار کرلیں۔

اس کے بعد بسکٹ کی شکل دے کر اس پر کھجور رکھ دیں۔ اور ایک ٹرے پربسکٹس کو تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھ دیں۔

پھر ٹرے کو اوون میں رکھ کر چھ سے سات منٹ تک دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔

اب ٹرے نکال کر آئسنگ شوگر سے گارنش کر کے سرو کریں۔

چاکلیٹ چپ کوکیز

اجزاء۔

میدہ۔دو سو ساٹھ گرام

کھانے کا سوڈا۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

نمک۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

مکھن۔ایک سو ستر گرام

بران شوگر۔دو سو پچاس گرام

انڈا۔ایک عدد

انڈے کی زردی۔ایک عدد

ونیلا ایسنس۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

چاکلیٹ چنکس۔دو سو پچاس گرام

ترکیب۔

میدہ، سوڈا اور نمک کو چھان کر رکھ لیں۔

اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر اچھی طرح سے مکس کر کے انڈے شامل کر دیں۔

پھر زردی کے ساتھ اس میں ونیلا ایسنس اور چاکلیٹ چنکس شامل کرنے کے بعد میدہ بھی شامل کر لیں۔

اب اس کی گولیاں بنا کر ٹرے میں رکھ دیں۔

پندرہ سے سترہ منٹ کے لیے ایک سو ستتر ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیک کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں۔

ادرک اور لیموں کا بسکٹ

اجزاء۔

میدہ۔ تین سو پچاس گرام

کاسٹر شوگر۔ دو سو گرام

مکھن ۔ایک سو پچیس گرام

انڈے ۔ایک سے دو عدد

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

گولڈن سیرپ۔ ایک کھانے کا چمچ

ادرک ۔ایک چھوٹا ٹکڑا

لیموں ۔دو عدد

ترکیب۔

اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کریں۔

بیکنگ ٹرے کو مکھن سے گریس کرلیں۔

ایک مکسنگ باؤل میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، کٹی ہوئی ادرک مکس کریں۔

اب اس میں نمک، کاسٹر شوگراور لیموں مکس کریں۔

اب ایک پین میں مکھن اور گولڈن سیرپ ڈال کر جوش دے لیں۔

پھر ٹھنڈا کرکے مکسنگ باؤل میں ڈال کر مکس کریں۔

اس میں انڈے اور سیرپ ڈال دیں اور ڈو تیار کرلیں۔

اب اسکی چھوٹی بالز بنالیں۔

بیکنگ ٹرے پر رکھ کر ہاتھ سے دباکر بسکٹ کی شکل میں رکھ کر اوون میں بارہ سے پندرہ منٹ کیلئے بیک کریں۔

جب کلر آجائے تو نکال کر کمرے کی درجہ جرارت پر ٹھنڈا کرلیں۔

مزیدار لیمن اینڈ جنجر کوکیز تیار ہیں۔

کیرٹ کوکیز

اجزاء۔

پھینٹا ہوا انڈا۔آدھا

میدہ۔ایک کپ

دلیا۔ایک کپ

مکھن۔ایک چوتھائی کپ

اخروٹ۔آدھا کپ

چینی۔آدھا کپ

کدو کش گاجر۔آدھا کپ

دودھ۔ایک چوتھائی کپ

ونیلا ایسنس۔ایک چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ

پسی دار چینی۔آدھا چائے کا چمچ

(آئسنگ کے اجزا)

آئسنگ شوگر۔ایک کپ

مکھن۔دو کھانے کے چمچ

اورنج جوس۔ایک سے دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

مکھن میں چینی شامل کر اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ یہ آمیزہ کریمی ہو جائے۔

اب اس میں پھینٹا ہوا آدھا انڈا ڈال کر مزید پھینٹیں۔

اب اس میں کدو کش گاجر، دودھ، ونیلا ایسنس، میدہ، دلیا، بیکنگ پاؤدر، پسی دار چینی اور اخروٹ شامل کر کے فولڈ کریں۔

اب کوکیز شیٹ کو گریس کر کے ایک ایک چمچ بھر کے کوکیز بنائیں اور ایک سو نوے ڈگری تک گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کریں۔

کوکیز کا رنگ ہلکا براؤن ہو جائے تو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں۔

آئسنگ کے لیے آئسنگ شوگر میں مکھن اور ایک سے دو کھانے کے چمچ اورنج جوس شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔گاڑھی آئسنگ بن جائے تو کوکیز پر لگا کر پیش کریں۔

افغانی بسکٹس

اجزاء۔

مکھن۔ 185گرام

پسی شکر۔ 3/1کپ

میدہ۔1 کپ

کوکو پائوڈر۔ایک ٹیبل سپون

پسا کھو پرا۔1 کپ

کارن فلیکس (ہلکے کچلے ہوئے)۔ دو کپ

چاکلیٹ(پھلی ہوئی)۔ 100گرام

ترکیب۔

مکھن اور شکر برتن میں ڈال کر الیکٹرک مکسر سے پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکی ہو جائے۔ میدہ اورکوکو پائوڈرکو درج بالا چیزوں میں اچھی طرح ملا لیں اور پھینٹ لیں۔ آمیزے کو نسبتاًبڑے برتن میں منتقل کر کے اس میں کھوپرا اور کارن فلیکس ملا دیں۔ چمچ سے تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ اوون ٹرے کو چکنا کر کے پانچ سنٹی میٹر کے فاصلے سے ایک چمچ بھر کے آمیزہ رکھتے جائیں۔ تقریباً25 بسکٹ بنیں گے۔ ہتھیلی سے اس کو شیپ دیں۔ اوون میں ہلکی درمیانی انچ پر 18منٹ بیک کریں۔ تھوڑی دیر ٹھنڈاہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ پگھلی چاکلیٹ بسکٹس پر پھیلا دیں۔ مزیدار افغانی بسکٹس تیار ہیں۔

تازہ ترین