• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا پشاور تا جلال آباد، حویلیاں تا کاشغر ریل چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور تا جلال آباد ٹرین منصوبے کےلئے فزیبلٹی بنوانے کا ٹھیکا دے دیا۔

پشاور میں نیوز کانفرنس میں شیخ رشید نے پشاور تاجلال آباد، حویلیاں تا کاشغر ٹرین چلانے کے منصوبوں پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور تا جلال آباد ٹرین چلانے کے لیے فیزیبلٹی بنوا رہے ہیں، اس حوالے سے ٹھیکا دے دیا گیا ہے۔


وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہاکہ حویلیاں تا کاشغر ٹرین سروس کا بھی منصوبہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ دونوں منصوبے جنوبی ایشیا کو وسط ایشیا سے ملانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 جنوری تک تمام ٹکٹیں بک ہیں، ایمرجنسی ٹرین چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی کے لوگ کالا پل پر پھنسے ہیں تو سرکلر ریلوے بھی پھنس گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھند ہوئی تو لاہور اور پشاور کے لیے ایمرجنسی ٹرین چلائیں گے ورنہ نہیں، 23 مارچ تک نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین چلائیں گے، لیکن پیسے دبا کر لیں گے۔

تازہ ترین