• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت کا مطلب’ نوایکشن ٹاک آنلی‘ہے، احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ’نو ایکشن،ٹاک آنلی‘ حکومت ہے۔

نارووال میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری اپوزیشن کو بھی جیل میں بھردیں،تب بھی یہ ڈیلیورنہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں اس حکومت 125 دنوں میں پچھلے 10 سال سے زیادہ مہنگائی کی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مسلم لیگ ن کے منصوبے اپنے کھاتےمیں ڈال ڈال کر اپنی حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں احتساب نہیں چھوڑوں گا، وہ بسم اللہ کریں، اپنی کابینہ اور اپنے گھر سے احتساب شروع کریں تو ان کی آدھی سے زیادہ کابینہ جیل چلی جائے گی۔

تازہ ترین