مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب کی خدمت کرنے والے کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ،یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، دل پر پتھر رکھ کراسمبلی میں حلف لیا ،فی الحال احتجاجی تحریک کا فیصلہ نہیں کیا،جمہوریت کو دھکا لگاتے رہیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہبازشریف کو بلاجواز گرفتارکیا گیا ، پنجاب میں عددی اکثریت کے باوجود ہمیں حکومت نہیں بنانے دی گئی، الیکشن کے دوران تین روز تک فارم 45 نہیں ملے۔
قائد حزب اختلاف نے تحریک انصاف کے وزرا ء بدزبان قرار دیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے دن رات عوام کی خدمت کی، اب سولہ، سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ہے ،پشاور میں میٹرو منصوبہ کھنڈربن چکا ہے۔