ملبورن ( جنگ نیوز ) آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 جنوری سے ملبورن میں شروع ہوگا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کی تاریخ کا 107 ایڈیشن ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ۔ میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامورکے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔مگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ جس میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ڈبلز، گرلز ڈبلز مکسڈ ڈبلز کے علاوہ مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ 14 سے 27 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ٹائٹل کا دفاع کرینگی۔ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔