• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی نے امریکا میں زرداری کی مبینہ جائیداد کی دستاویزسوشل میڈیاپرشیئر کردی

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیداد کی دستاویزسوشل میڈیا پر آگئی‘وفاقی وزیربحری امورعلی حیدر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآصف زرداری کی امریکا میں موجود مبینہ جائیداد کی دستاویز کی تصویر شیئرکی ہے ‘ امریکا میں آصف زرداری کی زیرملکیت جائیدادکے پراپرٹی ٹیکس کی جاری کردہ دستاویز پرایڈریس 524 ایسٹ،ا سٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37ایف ،نیویارک اور واضح طور پرآصف زرداری کا نام درج ہے۔علی زیدی نے ان رسیدوں کو حالیہ قراردیتے ہوئے یہ ٹویٹ پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی دائر کردہ درخواست کے لیے مزید معلومات۔

تازہ ترین