لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نےکہاہےکہ نئے الیکشن کاسوال قبل از وقت ہے‘حکومت کوسیاسی شہید نہیں بننےدینگے‘حکومتی لوگ این آراو کی باتیں کر تے ہیں مگراین آراو مانگنے والے کا نام کیوں نہیں بتاتے ؟موجودہ حکمران اپنے لوگوں کے سواسب کا احتساب چاہتے ہیں اور پھر اس کو شفاف احتساب بھی کہتے ہیں۔میڈیاسےگفتگو میں حمزہ شہبا زشر یف نےکہا کہ اپوزیشن نے توملک میں قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جتنی تیزی کےساتھ قوم کے سامنے بے نقاب اور فلاپ ہو رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب قوم انکے بارے میں خود ہی فیصلہ کر یں گےکہ انکے ساتھ کیاکرناہے۔