• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسائل کے حل کی بجائے پتنگ بازی میں الجھانا چاہتی ہے،سراج الحق

لاہور (نمائندہ خصوصی، مانیٹر نگ سیل) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے عوام کو پتنگ بازی میں الجھانا چاہتی ہے،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہمیں کسی خان، جاگیردار، سردار کے سامنے جھکنا نہ پڑے۔ جماعت اسلامی کے دفتر منصورہ میں جے آئی کسان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران 71برسوں میں ملک کے جغرافیہ اور نظریہ کی حفاظت نہیں کر سکے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہمیں کسی خان، جاگیردار، سردار اور جرنیل کے سامنے نہ جھکنا پڑے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کیا ہے، اس سے پھر بچوں کے گلے کٹیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان، نواز شریف اور زرداری کے اردگرد شوگر مافیا ہے جب کہ قوم مرغی اور انڈے کی پالیسی نہیں بلکہ کسان کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے۔
تازہ ترین