اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء نے کہا ہے کہ عوام نے شیخ رشید کی سیاست کا تابوت بنانا شروع کردیا ہے، شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، پی ٹی آئی کو تانگہ پارٹی کہنے والا اسی تانگے کے پائیدان سے لٹکا ہوا ہے۔ اتوار کو مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی راناثناء نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بوٹ چاٹنے والا آج عمران خان کا چپڑاسی بنا ہوا ہے ۔