کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ روڈ پر کلی مینارہ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ خان نامی لیویز اہلکار پر فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا،علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم فائرنگ کے بعد ملزمان فرا ہوگئے۔
فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، مزید کاروائی علاقہ لیویز فورس کررہی ہے۔