• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور زرداری پر کیسز ہماری حکومت نے نہیں بنائے‘تحریک انصاف

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری پر کیسز ہماری حکومت نے نہیں بلکہ ان کی اپنی سابقہ حکومت نے بنائے تھے پاکستان تحریک انصاف اعلی عدلیہ سمیت پاکستان کی تمام عدالتوں کا احترام کرتی ھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ھے ہم پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتےہیں جہاں تمام پاکستانیوں کے لئیے سزا اور جزا کا قانون برابر ھو ملک میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو برابر کے حقوق میسر ھوں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلا تفریق ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرکے پوری دنیا میں نمایاں مقام دلانا وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ھے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ 
تازہ ترین