کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیرمین ملک زبیر، سی سی ممبر علی مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طلباء اپنا زیادہ وقت اپنے پڑھائی کو دیں تاکہ دنیا کہ بدلتے ہوئے حالات و ضروریات کو سمجھ سکیں ۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہماری مانگ کو ئٹہمیں موجود دور دراز علاقوں سے آے ہوئے طلباء کے لیے لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔بی ایس او پجار اس بات پہ تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ دیگر صوبوں کے بڑے بڑے شہروں میں 24/7 لائبریریز موجود ہیں جب کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک ہی لائبریری ہے جس میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے طلباء شدید سردی میں بھی فرش پہ بیٹھ کہ پڑھائی کرتے ہیں جو افسوسناک ہے ۔ ہم بلوچستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئٹہ شہر میں لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جائے اور بلوچستان یونیورسٹی کی سنڑل لائبریری کو موسم سرما کے تعطیلات میں طلباء کے لیے کھولا جائے تاکہ میڈیکل ٹیسٹ کے لیے تیاری کرنے والے طلباء کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کی مشکلات دور ہوں ۔ آخر میں وائس چیرمین ملک زبیر نے بی ایم سی کے داخلہ ٹیسٹ میں تاخیر پہ تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ انتظامیہ جلد از جلد اس بات کو واضح کرے کہ ٹیسٹ میں تاخیر کی کیا وجہ ہے اورٹیسٹ کنڈکٹ کرنے کی ذمہ داری کس ادارے کو دی گئی ہے۔