• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں خواتین سے متعلق بل پر برہم نہیں ، مولانا فضل الرحمان

Latest News
حیدر آباد .....جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خواتین کے بل پر برہم نہیں بلکہ پنجاب کے شوہروں کی مظلومیت پر رو رہے ہیں،انہیں پنجاب کے مظلوم شوہروں کا مستقبل خوفناک نظر آرہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن حیدرآباد میں جے یو آئی کے رہنما اعظم جہانگیر کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج تک سوچتے تھے وزیراعلی خود کو خادم اعلیٰ کیوں کہتے ہیں اب پتہ چلا کہ وہ گھر کے خادم اعلیٰ ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ آرمی چیف اچھی شہرت رکھتے ہیں، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملہ کا اختیار حکومت اور وزیراعظم کے پاس ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے جمہوری ماحول میں فوج کے ادارے کو بالادستی حاصل ہوتی ہے، لہذا یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ آرمی چیف پر منحصر ہیں یہ تو مارشل لاء میں ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین