• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خاتمے کی جنگ منطقی انجام تک پہنچنی چاہیے،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایمانداری دیانتداری اور پر خلوص جدوجہد سے پاکستان بنایا ان کا قیمتی ترین اثاثہ ان کی شفاف شخصیت اور کردار تھا۔کرپشن کے خاتمے کی جنگ منطقی انجام تک پہنچنی چاہیے، ۔گزشتہ روز انہوں نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہایہ ایک تاریخی المیہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لیڈر کے ملک میں 71سال کے بعد بھی اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے اور 48فی صد آبادی ناخواندہ ہے۔
تازہ ترین