پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نیب لاہور نے آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو آج دوپہر پیش ہونے کا نوٹس بھجوایا گیا جبکہ حمزہ شہباز نے نوٹس موصول ہونے پر نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پہلے بھی صاف پانی کمپنی کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیش ہوچکے ہیں۔