• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے شیخ رشید کو سیاسی خانہ بدوش قراردیدیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو پر اپنا ردعمل کرتے ہوئے شیخ رشید کو سیاسی خانہ بدوش قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سیاسی لانڈری کا وہ میل ہے جس کا مقدر نالہ لئی میں گرنا ہے، ریلوے کی وزارت کیلئے شیخ رشید عمران خان کا درباری بن گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ جہا نگیر ترین کی کرپشن کے سوال پر بھی شیخ رشید نے پی پی پر تنقید کی، زبان کے چسکے لے کر باتوں کو گھمانا آسان ہے مگر علیمہ خان کے جرم کو چھپانا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ایک ارب روپے کی ٹیم خرید لی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لنچ کے بل پر جے آئی ٹی بن گئی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ علی زیدی نے شیخ رشید کے شاگرد ہونے کا اعتراف کرکے اپنی دونمبر سیاست کو تسلیم کرلیا ہے۔
تازہ ترین