• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نےاسلام آباد میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

لاہور اور پشاور کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نے شیلٹر ہوم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور شیلٹر ہوم کیلئے ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

بے سہارا، غریب اور مسافر شیلٹر ہوم میں رہائش اختیار کریں گے جہاں ڈسپنسری کی سہولت بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں شیلٹر ہومز زیر تعمیر ہیں جن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے رکھا تھا جب کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے پشاور میں بھی شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا۔

تازہ ترین