• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کا اجلاس‘پی بی26کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کی ایگزیکٹو اور ضلعی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن اسمبلی نصراللہ زیرے کی صدارت میں ہوئے جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خوشحال خان کاسی ، ضلعی ایگزیکٹو ز اور ضلعی کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور پی بی26کوئٹہ IIIکے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی کامیابی کے حوالے سے انتخابی اجلاسوں ، کارنر میٹنگوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں پی بی26میں کارکنوں ، بہی خواہوں اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام ،آئین وقانون کی حکمرانی اور موجودہ مرکزی وصوبائی حکومتوں کے عوام دشمن فیصلوں ،اقدامات کے خلاف یکجا ہوکر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کی کامیابی کیلئے 31دسمبر کو انتخابی نشان ”کتاب“ پر مہر ثبت کریں۔ اجلاس میں پی بی26کے پارٹی کے تمام علاقائی یونٹوں ، ابتدائی یونٹوں کے عہدیداروں اور ارکان کو تاکید کی گئی کہ متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کریں اور الیکشن میں کامیابی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
تازہ ترین