• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز والد سے ملنے جیل پہنچ گئیں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کرنے کے لیے سینٹرل جیل کوٹ لکھ پت پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے ہمراہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی سینٹرل جیل پہنچے ہیں جو نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

خاندان کےافراد کےساتھ نون لیگی رہنماؤں نے بھی نوازشریف سےملاقات کے لیے درخواست جمع کروائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انہیں 7 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے جس کی سزا وہ کوٹ لکھپت جیل میںکاٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین