• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ ، 4 میں کمرشل ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن ، 6 ٹیمپرڈ میٹرز برآمد ، کئی ڈیفالٹرز سے واجبات وصول

پشاور ( نیوزڈیسک ) ضلع کوہاٹ میں انتظامی ٹیموں کی زیرنگرانی بجلی بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اب تک سینکڑوں غیر قانونی ڈومیسٹک اور کمرشل کنکشنز منقطع کئے جاچکے ہیں جبکہ 70 لاکھ روپے سے زیادہ کی ریکوری بھی کی جاچکی ہے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیر نگرانی ٹیم نے ایس ڈی او پیسکوکوتل ٹاؤن کے ہمراہ اربن 4 میں کمرشل ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیا ۔اس دوران 6 ٹیمپرڈ میٹرز برآمد کرکے کنکشنز منقطع کئے جبکہ کئی ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ۔
تازہ ترین