پشاور ( نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمد علی شاہ کی زیر نگرانی تحصیل ٹل کے علاقہ سرہ غنڈے میں غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ پیسکو کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی غیر قانونی کنکشن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومتی احکامات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی کنکشنز کے خلاف یہ آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا ۔