• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا،چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے تمام صوبائی ہائیکورٹس اور سول عدالتوں کو ریلوے کی زمینوں پر قبضےکے کیسز 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیااور رائل پام کنٹری کلب کا آڈٹ فرگوسن کی بجائے آڈیٹر جنرل پاکستان کو کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ رائل پام کی سابق انتظامیہ کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔جبکہ کھوکھربرادران کیس چیف جسٹس نے نیاز بیگ اسکیم کا نقشہ تبدیل تبدیل کرنے والے کنسالیڈیشن کلکٹرنوید عالم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروادیا جبکہ انٹی کرپشن نے تحصیلدار حسیب کو بھی کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔عدالت عظمیٰ نے پائلٹس ڈگری کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے26 یونیورسٹیوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور جسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں ریلوے کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے اسفتسار کیا کہ کیا رائل پام کنٹری کلب کا چارج فرگوسن نے سنبھال لیا ہےجس پر عدالت کو بتایا کہ تمام ریکارڈ فرگوسن کو دے دیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ رائل پام کنٹری کلب کا آڈٹ فرگوسن نہیں بلکہ آڈیٹر جنرل پاکستان کریگا،رائل پام کی لیز کی قانونی حیثیت کا معاملہ اسلام آباد میں سنیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے رائل پام میں غیر قانونی سینما گھربنایا،شادی گھر بنا دیئے جس کی اجازت نہیں تھی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں ریلوے کے اربوں روپے کے کیسز زیر التواء ہیں جس پر عدالت نے تمام کیسز کی لسٹ فراہم کرنے کا حکم دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ریلوے کی قانونی ٹیم کو میں اپنی مرضی سے تبدیل نہیں کرسکتے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کیوں نہیں کرسکتے کون ہے ریلوے کی قانونی ٹیم کا سربراہ،شیخ رشید نے بتایا کہ طاہر پرویز ایڈووکیٹ سربراہ ہیں۔انہوں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔عدالت نے ریلوے کی قانونی ٹیم کے سربراہ طاہر پرویزکو ہٹانے کیخلاف حکم امتناعی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کھوکھر برادران کی جانب سے زمینوں پر قبضے کے کیس کی سماعت کی۔

تازہ ترین