• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی فوڈ میں جھینگے لذت اور غذائیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔یہ عرصہ دراز سے خوراک کے طور پر استعمال ہوتے آرہے ہیں۔ان کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ہمارے ہاں جھینگوں سے مختلف پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔جھینگوں کی کڑاہی اور پلاؤ بھی بہت پسند کیا جاتاہے ۔علاوہ ازیں انہیں مختلف ممالک کی ریسیپیز سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔جھینگوں سے بنی چند مزیدار ڈشزکی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

جھینگا کڑاھی

اجزاء۔

ٹماٹر۔ چھ عدد (باریک کٹے)

ادرک اور لہسن ۔پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

دہی۔ ایک کھانے کا چمچ

جھینگے۔ پندرہ سے بیس

دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

ثابت کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ ایک کپ

ہری مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی)

ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی (باریک کٹا)

لیموں کا رس ۔دو کھانے کے چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

ایک کڑاہی میں ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دہی ڈال کر پکائیں کہ اِن کا پانی خشک ہو جائے۔

پھر جھینگے، دھنیا پاؤڈر، ثابت کالی مرچ اور تیل شامل کرکے کچھ دیرمزید پکائیں۔

اس کے بعد ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھانپ کے کچھ دیر پکائیں۔

جب جھینگے پک جائیں تو پلیٹ میں ڈال کر نمک مکس کریں اور ہرا دھنیا سے سجا کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

پران آن پوٹیٹو سٹک

اجزاء۔

جھینگے ۔آدھا کلو

ہری پیاز۔ دو عدد

ہری مرچ۔ تین عدد

پیاز۔ ایک عدد( ﴿درمیانی)

لہسن کے جوئے ۔تین عدد

ادرک ۔ایک درمیانہ ٹکڑا

تِل ۔دو کھانے کے چمچ

مونگ پھلی۔ پچیس گرام ﴿پسی ہوئی

انڈا۔ آدھا (پھینٹا ہوا)

کارن فلور۔ تین کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی

آلو۔ دو سے تین عدد ﴿اُبلے ہوئے

تیل۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

پہلے چوپر میں جھینگے، ہری پیاز، ہری مرچ، پیاز، لہسن، ادرک، تِل، مونگ پھلی، پھینٹا ہوا انڈا، کارن فلور، نمک اور لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح سے پیس لیں۔

آلو کو بہت احتیاط سے لمبے لمبے اسٹرپس میں کاٹ لیں۔

اب جھینگوں کے مکسچر کو پیالے میں نکالیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنائیں۔

اس کے درمیان میں آلو کو رکھ کر بال کو دوبارہ بند کرلیں۔

اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے انھیں گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔

مزے دار پران آن پوٹیٹو اسٹک تیار ہے۔

پران مکھنی

اجزاء۔

مکھن ۔تین کھانے کے چمچ

لہسن۔ ایک چائے کا چمچ (پساہوا)

پیاز۔ دو کھانے کے چمچ (کُٹا ہوا)

جھینگے۔ آدھا کلو

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

کوکونٹ ملک ۔آدھا کپ

ہری مرچ۔ حسبِ ضرورت (کُٹی ہوئی)

ہرا دھنیا۔ حسبِ ضرورت (کُٹا ہوا)

سوس کےلئے:

مکھن۔ ایک کھا نے کا چمچ

ادرک۔ ایک کھانے کا چمچ (سلائس میںکٹی ہوئی )

ٹماٹر کا پیسٹ۔ تین کھانے کے چمچ

لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ ۔آدھا کھانے کا چمچ

پانی ۔آدھا کپ

کارن فلور پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

کریم ۔چار کھانےکے چمچ

ترکیب۔

شرمپ کےلئے:

مکھن گرم کرکے اس میں لہسن اور پیاز فرائی کریں۔

اب اس میں جھینگے، نمک، پسی لال مرچ، کوکونٹ مِلک اور تیار کیا ہوا مکھنی سوس شامل کریں۔

آخر میں کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر مِکس کریں۔

سوس کےلئے:

مکھن گرم کرکے اس میں سلائس میں کٹی ادرک، ٹماٹر پیسٹ ، لال مرچ، نمک، لیموں کا رس، گرم مصالحہ اور آدھا کپ پانی شامل کرکے پکائیں۔

یہاں تک کہ ابال آجائے۔

اب اس میں کارن فلور کا پیسٹ ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔

آخر میں تازہ کریم ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔

مزے دار مکھنی سوس کے ساتھ پیش کریں۔

جھینگا چاول رولز

اجزاء۔

تازہ جھینگے ۔ڈیڑھ پاؤ(صاف کئےہوئے)

لہسن۔دوعددکٹے ہوئے

ٹماٹر پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ

پارسلے۔دو ڈنٹھل(کٹے ہوئے)

چھوٹی پیاز۔دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

چاول۔ایک پاؤ (ابال لیں)

کالی مرچ۔ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)

مکھن۔ایک بڑی ٹکیہ۔

ترکیب۔

ایک بڑے پین میں مکھن کو پگھلا لیں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ،کالی مرچ اور لہسن ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔اب اس پین میں جھینگے ڈال کر دو منٹ کے لئےفرائی کریں۔اسی پین میں پہلے سے ابلے چاول ڈال کر احتیاط سے تمام اجزاء کے ساتھ مکس کریں۔پھر ٹماٹر پیسٹ ڈال کرپانی کا چھینٹا دے کر پین کو ڈھکن سے بند کر کے دم پر لگا دیں۔جب ہلکی سی مہک اٹھے تو سمجھ جائیں کہ ڈش تیار ہے ۔ اس کو پارسلے سے گارنش کریںاور گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔

کوکونٹ پرانز ود ٹر میرک کورئینڈرمایونیز

اجزاء۔

بڑے جھینگے۔ایک کلو گرام

انڈے۔دوعدد

کھوپرا ۔ایک کپ

ہلدی (پسی ہوئی)۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

لہسن (کرش کیا ہوا)۔ایک جوا

لیمن کا چھلکا ۔دو چائے کے چمچ (گرائنڈ کیا ہوا)

تازہ ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچ(کترا ہوا)

مایونیز کے لیے۔

ہلدی دھنیا مایونیز کو بنانے کے لیے ایک پیالے میں تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں۔

ترکیب۔

جھینگوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں ۔پھر ان جھینگوں کو انڈوں میں ڈپ کریں اور ان کو کھوپرے میں ڈال کر ایک کوٹ کریں۔ کھوپرا کوٹڈ پرانز کو تیل لگی گرم باربی کیو پلیٹ پر پکائیں۔براؤن ہونے تک پکنے دیں۔گرم تلی ہوئی روٹی اور ہلدی مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔

کرسپی پرانز

اجزاء۔

جمبو جھینگے۔آدھا کلو

انڈے کی سفیدی۔چار عدد

وائٹ بریڈ کرمبز۔ایک کپ

چائنیز نمک۔حسب ضرورت

لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ

پسی کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ

کارن فلور۔تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔چار سے پانچ کھانے کے چمچ

تیل۔تلنے کے لیے

نمک۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

جھینگوں کو دھو کر صاف کریں اور کٹ لگا کر سیدھا کر لیں۔

اب مکسنگ باؤل میں لیموں کا رس، حسب ذائقہ نمک، حسب ضرورت چائنیز نمک اورپسی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور جھینگے میری نیٹ کر لیں۔

ایک پلیٹ میں وائٹ بریڈ کرمبز پھیلا دیں۔

پھر مکسنگ باؤل میں کارن فلور اور انڈوں کی سفیدی کو پھینٹ کر بیٹر تیار کر لیں۔

اس کے بعد جھینگوں کو بیٹر میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز لگائیں۔

اب پین یا کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کر کے جھینگوں کو ڈیپ فرائی کر لیں۔

آخر میں انہیں پلیٹ میں ٹشو پیپر پر نکال کر آئل جذب کریں اور ڈش میں سرو کریں۔

تازہ ترین