یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کوفٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن اس سےکرتب بازی کا ایسا انداز شاید ہی کبھی دیکھا ہو،ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی منچلے کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جو فٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
برطانوی کاؤنٹی Essexسے تعلق رکھنے والے Liam Coyteنامی نوجوان نے کئی فٹ دور کھڑے ہوکر فٹبال کا ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی ڈسٹ بن کے اندر جا گری جبکہ اسی دوران منچلے نے ماہرانہ انداز میں اس سے باسکٹ بال کھیلنے کا شوق پورا کرتے ہوئے پیروں سے بال باسکٹ کرکے نہ صرف اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ دیکھنے والوں کی بھی خوب داد سمیٹی۔