• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی سیاسی عمر پوری ہوچکی،مقدمات کا سامنا کریں،خرم زمان

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک تباہ حالی کے ذمہ دار آصف علی زرداری ہیں، ان کی سیاسی عمر پوری ہوچکی اب وہ اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کشمور کے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس کہنے سننے کو کچھ تھا ہی نہیں، زرداری کی تقریر ایک شکست خوردہ سیاستدان کی تقریر تھی،بلاول زرداری کو اپنے والد سے پوچھنا چاہئے کہ بی بی شہید نے انہیں سیاست سے کیوں دور رکھا تھا، بی بی جانتی تھیں آصف علی زرداری سیاست میں آئے تو بھٹو کی سیاست کا قتل کردیں گے، یہ آصف علی زرداری کی سیاست کا نتیجہ ہے کہ پورا سندھ اس وقت پیپلز پارٹی کے خلاف ہوچکا ہے،افسوس آج باپ کی کرپشن نے بچوں کا سیاسی مستقبل بھی تاریک کردیا۔

تازہ ترین