لاہور(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کاکیس نوازشریف سے ایک ہزار گنابڑا ہے،ساری دستاویزات اس کے خلاف جاتی ہیں اور جو دستاویزات کی شہادتیں ہیں وہ رد نہیں ہوتیں،سارے چور 10سال تک جونک کی طرح ہمارا خون چوستے رہے ہیں،خورشید شاہ چیخیں نہ ماریں،کیسز کا سامنا کریں جو آدمی سائیز سے زیادہ بولے سمجھیں اس کا وقت آگیا ہے،نواز شریف غلطیاں نہ کرتے تو عمران کو موقع نہ ملتا،سندھ میں گورنرراج کاامکان نہیں،ساری پارٹیوں کے نیب زدہ لیڈوں کا لیڈر شہباز شریف ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے غلط فیصلہ دیا ہے ریمانڈ میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے،چیئر مین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی تعیناتی پر میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ چوری بھی کریں اور جھنڈے والی گاڑی میں پھریں،سپریم کورٹ جانے کیلئے پیر کو عمران خان سے ملوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اندون سندھ پیسے بانٹ رہے ہیں ابھی تو ایل این جی کا کیس پڑا ہے،چوہدری نثار میرے پڑوسی ہیں اللہ ان سے بے وقوفی نہ کرواتا تو عمران خان کو موقع نہ ملتا۔