• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی منسٹر سپورٹس یوتھ ایمپاورنگ قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کاآغاز

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ٹیبل ٹینس فیسٹیول کے سلسلے میں پہلی منسٹر سپورٹس یوتھ ایمپاورنگ قومی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس کا باضابطہ افتتاح چیف کمشنر آرٹی آئی خیبرپختونخوا وصدر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزئی نے کیا، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ ، یوتھ ایمپاورنگ سروس کے سی ای او ابصار علی ، آرگنائزنگ سیکرٹری سید جابر بنوری بھی موجود تھے ۔افتتاحی میچوں میں خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ نے پنجاب کے فیضان کو تین ایک سے ، جبکہ خواتین سنگلز میں کے پی کی اقراء رحمن نے اسلام آباد کی ہما کو تین صفر سے ہرایا۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا پنجاب،بلوچستان،سندھ،اسلام آباد،فاٹا ،گلگت بلتستان،آرمی ، ریلوے ، ایچ ای سی سمیت پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈٖریشن سے الحاق شدہ محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں سپورٹس بورڈخیبر پختونخواور یوتھ ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے قومی سطح کے مقابلوں کامقصدخیبر پختونخوامیں ٹیبل ٹینس کو مزید فروغ دینااور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وسیاحت محمد عاطف خان ہوں گے۔
تازہ ترین