لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ احتساب کا موجودہ نظام قوم کو تقسیم کر رہاہے ابھی تک تبدیلی کا کوئی نام و نشان نہیں،موجودہ حکومت مدینے کی ریاست کا نام لیتی ہے مگر اس کو اختیار کرنے کو تیار نہیں، ملک کو لوٹنے والے رعایت کے مستحق نہیں ، ہم کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں سب کا احتساب چاہتے ہیں، موجودہ حکومت مدینے کی ریاست کا نام لیتی ہے مگر اس کو اختیار کرنے کو تیار نہیں ، ابھی تک تبدیلی کا کوئی نام و نشان نہیں تبدیلی صرف ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافہ سے آئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں نجی ادارے کے زیر اہتمام جینئس آف سیالکوٹ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے شرکاءسے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اوراساتذہ میں انعامات و شیلڈز بھی تقسیم کیں۔