کوئٹہ( پ ر)سوسائٹی آف پاکستان اینڈ بلوچستان انٹرنیشنل تھینک ٹینک آرگنائزیشن کی جانب سے ہیروز آف بلوچستان عظیم سیاسی نامورو بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کا ایوارڈ بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری کو دیا گیا یہ ایوارڈ بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نےتقسیم کئے جو اس پروگرام کے مہمان خاص تھے۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈغیر متزلزل ناقابل شکست سیاسی قومی جمہوری جدوجہدعظیم قربانیوں اصولوں پر مبنی پوری زندگی بسر کرنے بلوچوں اور محکوم اقوام کے قومی حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے قید و بند کی صوبتیں اور سختیاں برداشت کرنے اور جلا وطنی اختیار کرنے پر دیا گیا ہے ۔