• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب،شمعیں روشن کی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا کی طرف سے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔اس تقریب میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم تھے ۔تقریب میں بے نظیر بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، نوید عامر جیوا، ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، راو ساجد علی، راضیہ رفیق، چوہدری یاسین، خواجہ عمران، عابدہ بخاری، امین ساجد، ملک ندیم اختر، ملک رمضان کمبوہ، ایس جارج سجاد، مطلوب بخاری، کامران لنگاہ نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو جیسی شخصیت کا تذکرہ رہتی دنیا تک ہوتا رہے گا ۔انہوں نےکہاکہ آج ملک میں ہر طبقہ فکر پریشان ہے۔ مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہے لیکن نا اہل ٹولہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے آئے روز اپوزیشن ارکان کیخلاف نازیبا الفاظ بیان کر کے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہاہے۔اگر حکومت وقت نے ہمارے قائدین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پورے ملک می دما دما مست قلندر ہو گا ۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے اچھی توقعات نہیں اور نہ ہی حکومت سرائیکی صوبہ بنائے گی ۔انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدام کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرے گی تو ہم اسے ایک سیکنڈ میں ختم کردیں گے۔
تازہ ترین