• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی پر حملہ قابل مذمت ہے،قاسم سوری

کوئٹہ(اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نےایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ،ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ لورالائی واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہماری قوم نے دہشتگردوں کا بھر پور مقابلہ کیااور آئندہ بھی کرتی رہے گی،وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھر پوراقدامات اٹھا رہی ہے ۔ڈپٹی سپیکر نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
تازہ ترین