• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل حسین بلوچ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعینات

لاہور (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل رجسٹرار (کورٹ) جمیل حسین بلوچ کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔ سینئر پرائیویٹ اسسٹنٹ محمد شفیق الرحمان چیف جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹری ون تعینات جبکہ سینئر پرائیویٹ اسسٹنٹ نعیم صادق کو چیف جسٹس آفس میں پرائیویٹ سیکرٹری ٹو تعینات کیا گیا ہے ۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ محمد احسان الحق، ڈرائیورز محمد رضوان شاہد، محمد ارشد اور محمد اکرم، قاصد خیر محمد، نائب قاصد رضا شاہد، شہزاد محمد اور محمد عاشر فاروق، کورٹ اٹینڈنٹ معظم شہزاد اور ڈیٹا انٹری آپریٹر شفقت رسول کو بھی چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین