کوئٹہ ( پ ر ) کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے لائسنس کے حصول کے خواہشمند وکلا کے انٹرویو کے لئے انرولمنٹ کمیٹی کا اجلاس منقعد جلد کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے ہائی کورٹ کے لائنس کے حصول کے خواہشمند وکلا کے وفد سے بات چیت میں کہی۔ جس نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صد کو انٹرویو میں تاخیر پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ انہیں وکلاء میں پائی جانے والی تشویش کا احساس ہے اور بار ایسوسی ایشن اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے ۔