کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام بین الصوبائی بار کونسلز رابط کمیٹی بشمول آزاد جمو وکشمیر اور گلگت بلتستان بار کونسلز کا اجلاس آج 4جنوری بروز جمعہ کو کوئٹہ میں ہورہا ہے اجلاس میں شرکت کیلئے وائس چیئرمین سندھ بار کونسل صلاح دین گنڈہ پور چیئرمین بین الصوبائی رابطہ عبدالرازق مہر منصور لغاری چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بار کونسل مس بشری قمر، چیرمین بین الصوبائی محمد داود وینس غلام مصطفے جونی اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئر مین فیض جندران چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی جاوید سلیم شورش آزاد جموں وکشمیر کے وائس چیئر مین چوہدری شوکت عزیز چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی جاوید شاہد خیبر پختونخوا کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک خالق داد اعوان زاہد جمال باچا ودیگر اراکین اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں اجلاس کی صدارت چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی وچیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی کریں گے اجلاس میں آئین وقانون کی بالادستی وکلا کو درپیش مسائل ججز کا رویہ میرٹ کی پامالی اداروں میں بے جا مداخلت سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے۔